Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈیٹا انالیٹکس اور بی ایس شماریات سے طلباء کا مستقبل محفوظ: ڈاکٹر امان اللہ

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کے چیئرمین ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا انالیٹکس اور بی ایس شماریات میں داخلے شروع ہو گئے ہیں، نوجوان ان نئے مضامین میں داخل لے کر اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ شماریات اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نئے مضامین متعارف کرا رہا ہے، بی ایس ڈیٹا اینا لیٹکس اور بی ایس شماریات داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات مستقبل میں ڈیٹا تجزیہ کار شمار یات دان کاروباری تجزیہ کار ڈیٹا سائنسدان مالیاتی تجزیہ کار مارکیٹ ریسرچ تجزیہ کار ما ڈیجیٹل تجزیہ کار کی نوکریوں کے لیے اہل ہوں گے۔

داخلے کے لیے ایف ایس سی یا ایف اے فرسٹ ایئر میں پاس ہونا ضروری ہے جبکہ داخلہ لینے کے لیے اخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید دنیا کی توجہ اس وقت شماریات اور ڈیٹا سائنسز پر ہے ترقی پذیر ممالک ڈیٹا سائنسز پر توجہ دے رہے ہیں، اس لیے ان مضامین کی دنیا میں مانگ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button