Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ڈے کیر سنٹر کا ایک بار پھر افتتاح

ڈے کیر سنٹر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔

اس موقعہ پر ڈین پرفیسرڈاکٹر طاہر سلطان ، ڈین پروفیسرڈاکٹر شوکت ملک ، ڈین پروفیسرڈاکٹر عبدالرحیم کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ، خزانہ دار صفدر عباس ، صدر اے ایس اے ڈاکٹر محمد ریاض ، جنرل سیکرٹری اے ایس اے فرخ ارسلان صدیقی ، انچارج ڈے کیر سنٹر ڈاکٹر رحما حفیظ ، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ، ڈاکٹر سعید اختر شیخ ، چیئرمین ہال کونسل چیئرمین ڈاکٹر مقرب اکبر ، پراجیکٹ ڈاکٹر اظہر خطاب ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق ، ڈاکٹر حنیف اختر، ڈاکٹر عامر نواز، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سیل چوہدری محمد فاروق، ٹرانسپورٹ آفسر زاہد اقبال کے علاوہ بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔

افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے انچارج سنٹر ڈاکٹر رحما حفیظ کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ڈے کیر میں آنے والے بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے دعا کی ، اور کہا کہ بچوں کے والدین شکر ادا کریں کہ ان کے بچو ں کو یونیورسٹی ڈے کیر جیسی سہولت دے رہی ہے۔

ڈاکٹر رحما حفیظ نے یونیورسٹی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ یونیورسٹی خواتین کو ڈے کیر جیسی سہولت میسر ہورہی ہے ، اور وہ پرسکون ہوکر اب اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button