بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام "یومِ فتح” کی تقریب

پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح پر اسلامک ریسرچ سینٹر، ادارہ علوم اسلامیہ، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام "یومِ فتح” کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب (ڈائریکٹر، اسلامک ریسرچ سینٹر) نے کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ہمارے قومی عزم، اتحاد، اور افواجِ پاکستان کی جرات و قربانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر منزہ حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کہا کہ پاکستان کی یہ فتح صرف عسکری میدان کی کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، شعور اور حب الوطنی کی دلیل ہے۔
ڈاکٹر رضیہ شبانہ نے اس بات پر زور دیا کہ وطن عزیز کا دفاع صرف بندوق سے نہیں بلکہ علم، اخلاق، میڈیا اور نظریاتی محاذ پر بھی کیا جانا چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر "یومِ فتح” کا کیک کاٹا گیا اور ملک و ملت کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ڈاکٹر محمد امجد ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر حافظ حامد علی اعوان اور دیگر اساتذہ کرام نےاس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ ادارہ علوم اسلامیہ اور اسلامک ریسرچ سینٹر علمی و فکری سطح پر ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔