Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان میں خصوصی تعلیم کے اداروں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا گیا
ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ سپیشل ایجوکیشن اداروں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ سپیشل بچوں کی مثالی تعلیم و تربیت کی جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل چائلڈز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں کیلئے فراہم سہولیات کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی، محمد علی بخاری نے
مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا سپیشل بچوں کی بحالی اور تعلیم و تربیت پر خصوصی فوکس ہے، اس سلسلے میں مرحلہ وار تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔