Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واسا سمیت تمام ادارے 10 محرم الحرام تک ریڈ الرٹ

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے محرم الحرام پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واسا کو صفائی اور سیوریج کے مثالی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، اور حکم دیا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واسا سمیت تمام ادارے 10 محرم الحرام تک ریڈ الرٹ رہیں۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر بھر کے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن کیا ، اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر السلام ڈوگر نے شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات چیک کئے۔
صفائی آپریشن کے دوران خصوصی ٹیموں نے مرکزی روٹس پر چھڑکاؤ کرکے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا اور چونے کا چھڑکاؤ کیا۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر روٹس پر خصوصی صفائی کیمپس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب واسا ٹیموں نے محرم روٹس پر سیوریج لائنوں کی صفائی کا ٹاسک بھی مکمل کرلیا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر عزاداروں کو صفائی کے حوالے سے مثالی ماحول فراہم کرینگے۔ڈپٹی کمشنر آفس کا کنٹرول روم تمام اداروں میں رابطہ سازی یقینی بنائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button