Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں کو نجی سیکٹر کے مقابل لانے کےلئے اصلاحاتی منصوبہ شروع
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کلمہ چوک کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا اور کلاس رومزکی انسپیکشن بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے فیکلٹی اور طالبات سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ تعلیم کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کے لیے اصلاحاتی منصوبہ جات جاری ہیں، اس سلسلے میں طلباءکی بہتر گرومنگ کے لیے اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔