Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء کی حفاظت کےلئے کالجز اور سکولوں کی ٹرانسپورٹ کو چیک کرنے کا فیصلہ

طلباء کی روڈ سیفٹی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ‘روڈ سیفٹی آف سٹوڈنٹس’ کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں ایکسل لوڈ منیجمنٹ اور چنگ چی رکشوں کے خلاف پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا، حکومت پنجاب کی ہدایت پر روڈ سیفٹی بارے آگاہی فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

سٹوڈنٹس کی قیمتی جانوں کا بچانے کیلئے کالجز اور سکولوں کی ٹرانسپورٹ کو چیک کیا جائے گا جبکہ ڈرائیورز کو بھی ٹریفک رولز کا پابند بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال کو لازم قرار دیا جائے اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اس سلسلے میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے بائیک چلانے پر پابندی بھی عائد کی جائے جبکہ اوور لوڈنگ کرنے والی بسوں کی پاسنگ کلئیر نا کی جائے۔

علاوہ ازیں رکشہ جات چلانے والے نو جوانوں کے رکشہ جات کی پاسنگ اور نمبر لازمی لگا ہونا چاہئے، خلاف ورزی کی صورت میں اسکے رکشہ جات کو بند کر دیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے سیکریٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد سٹوڈنٹس کو آگاہی دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button