ویمن یونیورسٹی میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ، رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب، اور ڈاکٹر عدیلہ سعد اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز نے شریک کی۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی وائس چانسلر نے کہا کہ آج کا دن سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کے جذبوں سے عبارت ہے، جنہوں نے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی اور مادر وطن کا دفاع کیا۔
6ستمبر کو ہماری افواج نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ ہمارا دشمن جو وطن عزیز کو دنیا کے نقشے سے مٹانے آیا تھا بری طرح شکست سے دوچار ہوا۔
پاکستان کی تینوں افواج کا دفاع اور عوام کے ایثار و قربانی کا جذبہ ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔
تقریب کے شرکاء نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ اس ملک کا ہر شہری اپنے ذاتی مفاد پر ملکی مفاد اور سلامتی کو ترجیح دے گا، اور ملک کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر رائمہ نظر ،ڈاکٹر سارہ مصدق نے شہداء کو ان کی انتھک قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا جبہک طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ۔