Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کو بڑی ہدایات جاری کردی گئیں

سکولوں میں چھ ستمبر کی تقریبات کےلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ یوم دفاع پاکستان کا تعارف اور اہمیت کے بارے میں تمام کلاسز میں بچوں کا آگاہی فراہم کریں۔

6 ستمبر کے دن کے حوالے سے اسکولز میں پینٹنگز اور ماڈلز تیار کئے جائیں، اس کے علاوہ ٹیبلوز ، ملی نغمے، پریڈ، فلیگ ہوسٹنگ کی تقریب کی جائے۔

سکولوں میں  ڈاکیو منٹری، یوم دفاع کے حوالے سے سٹالز ، تقریر جیسے ایونٹ کرائے جائیں، تمام سکول ان ایونٹس کی تصاویر اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے ۔

تصاویر شئیر کرتے وقت خیال کریں کہ کوئی تصویر ایسی وائرل نہ ہو جو سکول یا اساتذہ کے لئے کسی پریشانی کا باعث بنے۔

اس دن کو باقاعدہ تقریب کی صورت میں منایا جائے کیونکہ کسی بھی سکول میں کسی بھی اتھارٹی کا وزٹ ہو سکتا ہے۔

تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شہدا، ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی ملازمین و افسران کو بلایا جاسکتا ہے، جو تصاویر بھیجی جائیں ان میں سب سے پہلے سکول کے مین گیٹ کی تصویر ہوگی، جس میں سکول کا مکمل نام پڑھا جا سکے ۔ پھر فنکشن کی تصاویر ہوں گی ۔ تصاویر ڈی ای او آفس کے ای میل ایڈریس پر دفاع پاکستان کے عنوان سے میل کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button