Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں یوم شہداء اور دفاع پاکستان کی تقریب

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام یوم دفاع کےسلسلے میں پروقار تقریب کااہتمام ، شہدائے دفاع پاکستان کی یادگار پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سٹاف نے شمع روشن کیں اور پھول رکھے۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں یوم دفاع پاکستان بھرپور ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، ویمن یونیورسٹی نے اس دن کی نسبت سے یادگار شہدا بھی تعمیر کی ہے، جس پر وائس چانسلر ، فیکلٹی ممبران اور سٹاف نے پھول رکھے اور یونیورسٹی سیکورٹی گارڈز نےگارڈ آف آنر بھی پیش کیا، طالبات نے شمعیں روشن کی، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے شہداء کے لئے دعا بھی کی۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سالمیت پر دشمن نے رات کے اندھیرے میں سنگین حملہ کیا تھا، جس کا پاک وطن کے خاکی پوش مجاہدوں اور عام شہریوں نے یکجان اور متحد ہو کر ایسے مقابلہ کیا کہ چشمِ فلک حیران رہ گئی تعداد اور ہتھیاروں کی برتری کے زعم میں مبتلا دشمن کو ارض پاک کے چپے چپے پر ایسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کہ اس کے آگے بڑھتے قدم اکھڑ گئے اور ارضِ پاک کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے والوں کو اپنی ہی سرزمین کو پاک مجاہدوں کی جوابی کارروائی کے دوران بے جگری سے آگے بڑھتے جتھوں سے بچانا محال ہو گیا۔
وطن عزیز کےلئے قربانیاں دینے والے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، آج ہم جن آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں، وہ انہی کی وجہ سے ہے۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ طالبات ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، مستقبل میں وہ ملک کا محافظ بن کر دفاع پاکستان کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ہمارے دل انکے ساتھ دھڑکتے ہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے گائے، تقریب کی میزبانی شعبہ اردو کی چیئرپرسن ڈاکٹر عذرا لیاقت نے کی، تقریب میں تمام شعبہ جات کی چیئرپرسنز اور اساتذہ موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button