Breaking NewsEducationتازہ ترین
17ویں گریڈ میں ترقی پانے والے اساتذہ سے ڈگریوں کی تفصیل طلب
گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والے اساتذہ کا جعلی ڈگری سکینڈل پر ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔
بتایا گیا ہے کہ ترقی پانے والے سینئر اساتذہ کی جعلی ڈگریوں کے معاملہ پر ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے سرٹیفکیٹ مانگ لیا ۔
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ترقی پانے والے اساتذہ کی ڈگریوں کی فی الفور تصدیق کروائی جائے گی، گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والے اساتذہ کا بھی ڈیٹا چیک کیا جائے گا۔
سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے والی اتھارٹیز کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔