Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

بروقت انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے، انصاف کی عدم فراہمی ناقابلِ برداشت ہے۔ رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے عوامی شکایت کے ازالے کیلئے متعلقہ پولیس افسران کی موجودگی میں کمپلینٹس سنی ، اور موقع پر ہی انہی افسران کو مقررہ وقت میں حل کرنے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس حتی الواسع کوشش کر رہی ہے کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں، پولیس افسران بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں ، اللہ تعالیٰ آ پ کی آ پ کی آ نے والی نسلوں کے لیے آ سانیاں پیدا کرے گا ۔

آ خر میں انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن کے پولیس افسران انصاف کی فراہمی حجمیں کوئی دباؤ برداشت نہ کریں صرف اور صرف میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے سی ٹی او ملتان، ایس ایس پی پٹرولنگ میڈم ہمو نصیب اور ہائی وے سے ملحقہ سر کل پولیس آفیسرز سے میٹنگ کی اور انہیں ہائی وے پر ہونے والی وارداتوں/ گاڑیوں سے سامان اتارنے والے گینگز کا سراغ لگانے کا حکم دیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے پٹرولنگ پولیس ودیگر افسران کو بھی حکم دیا کہ وہ 15 یوم کے اندر وارداتوں کے تدارک کے لیے حکمت عملی وضع کریں اور اس میں ملوث گینگز کو مقررہ تاریخ تک گرفتار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button