Breaking NewsNationalتازہ ترین

خواجہ عمیر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، احتجاج کی دھمکی

ملتان کے کھیلوں کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیموں ۔ صدر ملتان ڈسڑکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی۔رانا باقر علی.محمد خالد خان جنرل سیکرٹری ملتان ڈسڑکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن۔ ۔کرکٹ سے وابستہ محمد جمیل کامران۔سابق سیکرٹری ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سہیل اخترخان۔امجد رزاق بھٹہ۔زوہیب ملک۔سابق صدر ۔محمد سلیم تونسوی ارسلان خان۔حافظ عبدالمالک قریشی ۔جمشید نوازمحمد منظور۔محمد عرفان۔محمدحسن.باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے افصل بدر۔اختر عالم قریشی۔بیس بال ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر اشرف ناصر۔ضلعی صدر ملک ممتاز بھٹہ نے کہا ہے کہ اے سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود اور ان کے گارڈز نے فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان پر تشدد کرنا ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

سپورٹس تنظیموں نے اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

فاروق لطیف اپنے فرائض منصبی انتہائی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں۔
جس کی واضح مثال جشن بہاراں پر ہونے والی مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات ہیں۔
ایسے فرض شناس افسر کے ساتھ انتظامی فرد کا اس طرح کا سلوک قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان : اے سی (سٹی)کی غنڈا گردی، سپورٹس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ عرصہ دراز کے بعد ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مقابلہ جات منعقد ہورہے ہیں اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سپورٹس حلقے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل کرتے ہیں کہ اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کا 13جون تک تبادلہ کردیا جائے، ورنہ تمام سپورٹس تنظیمیں مقررہ تاریخ کے بعد مذکورہ آفیسر کے خلاف شدید احتجاج کرے گی، اور تبادلہ نہ ہونے تک ملتان کے چوکوں پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں