Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ڈینگی بارے آگاہی مہم کی رپورٹ طلب

محکمہ سکولز نے سکولوں میں انسداد ڈینگی کےلئے چلائی گئی آگاہی مہم بارے آڈٹ شروع کردیا ہے۔

اس سلسلے میں اہم اجلاس 21 جون کو سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن کی زیر صدارت ہوگا ،جس میں قائد اکیڈمی کے سربراہان، سی ای اوز ، دانش سکولوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں ڈینگی آگاہی مہم کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

تمام ذمے داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگاہی مہم کی تصاویر، سیمینار کے انعقاد کی رپورٹ ، ڈینگی سروے ، ویڈیو کلپ ، ساتھ لائیں ۔

اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے پیش آنے والے ایشوز اور جعلی سرگرمیاں کرنے والوں کے بارے میں بھی معاملہ زیر بحث آئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button