Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایپی ڈیمک سیل کے تعاون سے ڈپارٹمنٹ آف انٹومولوجی اور فیکلٹی آف ایگریکلچر کی جانب سے ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام ایپی ڈیمک سیل کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد کی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر سید ذکا کے ابتدائی کلمات سے ہوا، جنہوں نے ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر قمر سعید نے ڈینگی مچھر کے لائف سائیکل، اثرات اور علامات کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا اور احتیاطی تدابیر پر جامع انداز میں گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈی ایس اے فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر حسیب کھر نے طلبہ کو ڈینگی سے بچاؤ اور یونیورسٹی کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔پروگرام کے اختتام پر ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلبہ اور عملے کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد صفائی، احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو عام کرنا تھا۔

مزید برآں ایپی ڈیمک سیل کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی میں اسپرے مہم بھی جاری ہے تاکہ کیمپس میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور آگاہی پیدا کی جائے تو ڈینگی کے پھیلاؤ پر مؤثر طور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button