Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں ڈینگی آگاہی سے متعلق سیمینار

حکومت پنجاب اور ٹیوٹا حکام کی ہدایات پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں ڈینگی آگاہی سے متعلق ایک سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت رئیس ادارہ انجینئر محمد اسلام نے کی، جبکہ نائب مہتمم ادارہ پروفیسر حافظ اکرم کے علاوہ دیگر سینئر سٹاف ممران نے بھی شرکت کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر خالد محمود فیصل نے انجام دیئے، فوکل پرسن ذوالفقار کوالی فائیڈ ڈسپنسر نے انتظامات کئے اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے، اور کہا کہ ڈینگی ایک وائرس ہے، جو مچھر کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس میں مبتلا فرد کو تیز بخار نزلہ ،فلو ہو سکتا ہے، اسکی دیگر علامات بھی ہیں، چونکہ یہ جان لیوا ہے اس لئے اسکی احتیاط ہر صورت میں کرنا لازم ہے۔

یہ وائرس طب کی زبان میںDEN.4 کہلاتا ہے ،یعنی متاثرہ فرد صحت یاب ہو کر بھی متاثر ہو سکتا ہے، یہ سیرو ٹائپس کی طرز کے وائرس ہیں، اس بیماری میں سپرین دوا بالکل استعمال نہیں کرنی چاہئے، البتہ پیناڈول گولی فائدہ مند رہتی ہے۔پانی زیادہ سے زیادہ پیا جائے۔

پروفیسر حافظ اکرم وائس پرنسپل نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اس نے بیماریوں سے بچنے کے لئے پیرا میٹر دے دیئے ہیں ، ان کواپنا کر ہم خود کو محفوظ کر سکتے ہیں، اس سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، ویسے بھی صفائی نصف ایمان ہے، یہ بیماری مچھر سے پھیلتی ہے جو صاف پانی میں پلتا ہے لہذا کالج کی حدود میں پانی کو جمع نہ ہونے دیا جائے۔

طبی اعتبار سے جونہی علامات ظاہر ہوں تو مریض کو فورا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے یہ جان لیوا مرض ہے۔

انجینئر محمد اسلام نے کہا کہ اقوام کی زندگی میں اس طرح کی بیماریاں آتی رہی ہیں، لیکن زندہ دل لوگ اجتماعی طور پر اس کا مقابلہ کر کے ایسی بیماریو ں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں ،یہ بھی ہمارا امتحان ہے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سے بچاؤ میں اپنا کردار ادا کرے، کالج میں صفائی کا خاص اہتمام کیا جائے، روازنہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا، ابھی مون سون کی آمد ہے اس لئے زیادہ محتاط ہونے کی ضرروت ہے، کہیں بھی پانی جمع ہو اس کو فوری نکالیں ۔

چھتوں کی صفائی کو یقینی بنائیں، ہر وہ راستہ جس سے مچھر داخل ہو سکتا ہے اسکو بند کریں، نیز اپنے گھروں میں بھی صفائی رکھیں۔

میڈیا کی وساطت سے جو ہدایات ملتی ہیں ان پر عمل پیرا ہو کر اس موذی بیماری کا مقابلہ کریں، اس مچھر کے وار کرنے کے اوقات طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے دو گھنٹے کے بعد کے ہیں ان لمحات میں احتیاط برتیں۔

سمینار کے اختتام پر کالج میں پرنسپل انجینئر محمد اسلام کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی، جس میں سب نے شرکت کی ہے۔تقریب میںچیف انسٹرکٹر شفقت رسول چوہدری،طار ق جمیل، رانا اطہر،روحیل گوہر، محمدفاروق ڈوگر،احسن شاہ،محمد اعظم،مدثر رشید، محمد شوکت، محمد عامرحافظ ایوب ودیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button