Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈینگی ایک مہلک مرض ہے : فاروق لطیف

ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے، احتیاطی تدابیر سے ہی ڈینگی سے بچنا ممکن ہے۔ پاکستان کے مختلف شہر ایک مرتبہ پھر ڈینگی کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ مرض وبائی شکل اختیار کر چکا ہے اور کراچی سے لے کر پشاور تک متعدد شہروں میں ہزاروں افراد اس کا شکار بن چکے ہیں۔

وہ گزشتہ روز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس فیسر ملتان رانا ندیم انجم ، تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان نور خان ، ڈویژنل کوچ جنید اقبال اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

فاروق لطیف نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو اس وقت ممکن ہے جب اس کی احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کیا جائے، بصورت دیگر اس مرض سے بچاو ممکن نہیں۔

دریں اثنا ڈی او سپورٹس رانا ندیم انجم اور ڈی ایس او فاروق لطیف نے شرکاء میں پمفلٹس تقسیم کیے۔ جبکہ ڈینگی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button