ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے : کمشنر ملتان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں انسداد ڈینگی مہم تیزی سے جاری ہے۔
ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے مشترکہ کوششوں سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، ڈینگی سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے اور سکولوں وکالجز کے طلبہ کو خصوصی طور پر آگاہی فراہم کی جائے۔
کورونا وبا کے مکمل خاتمے کیلئے ویکسینیشن ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے انسداد ڈینگی ، کورونا اقدامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔
ڈینگی مہم کے دوران ٹرانسپورٹ اڈوں کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جائے انہوں نے کہا کہ ذرا سی غفلت ہمیں مسائل سے دو چار کر سکتی ہے اس لیے تمام محکمے ہمہ وقت الرٹ رہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اس لیے تمام محکمے محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی بارے خصوصی مہم کے دوران معاشرے کے تمام طبقات کو مہم میں شامل کیا جائے۔
شہری اپنا ماحول خشک اور صاف بنا کر ڈینگی کے خاتمہ کو ممکن بنا سکتے ہیں۔