Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان: گورنمنٹ ہائی سکول کھوجا شجاع آباد پر ڈی ای او کا چھاپہ

گزشتہ روز ڈی ای او ملتان نے ہائی سکول کھوجا پر چھاپہ مارا تو سینئر ہیڈ ماسٹر شاہد اقبال غیر حاضر تھے۔
بتایا گیا کہ وہ چھٹی پر ہیں مگر دفتر میں چھٹی کی درخواست موجود نہیں تھی، اسی طرح ٹیچر شوکت حسین بغیر بتائے غائب تھا، کلرک محمد عثمان بھی ڈیوٹی سے غائب تھا۔
چھاپہ مار ٹیم کے مطابق سکول میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال تھی، مانیٹرنگ انڈیکیٹرز پورے نہیں کئے گئے تھے جبکہ ڈسپلن بھی نہیں تھا۔
ڈی ای او نے تینوں افراد کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 12 فروری تک جواب طلب کرلیا۔