Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں معاشی مسائل ، شعبہ کو اپنی آمدنی سے سول ورک کروانے کی ہدایت

زکریا یونیورسٹی کے ڈینز فیکلٹی ممبران کے اجلاس میں اہم فیصلے سامنے آئے ہیں جس میں معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ کو سول ورک اوردیگر تعمیراتی کام اپنی آمدنی سے کرانے کاحکم دیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی اور سینئر فیکلٹی ممبران کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں یونیورسٹی میں سپرنگ سسٹم میں ہونے والے داخلے پر غور کیا اور فیصلہ کیا گیا۔

ایم ۔فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے مختص کیئے گئے مقررہ تعداد سے زیادہ نہ کیئے جائیں مزید یہ کہ یونیورسٹی کے ٹیچرز ایڈمیشن سیل کا بطور ایک وزیٹر معائنہ کریں اور کمی اور کوتاہیوں کی نشان دہی کریں تاکہ بہتری لائی جاسکے۔

یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق کی جائیں ۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی عمارت کو پرکشش بنانےکے لئے ہر شعبہ کے ہیڈ شعبہ کی آمدنی سےیا مرمت کے ہیڈ میں موجود رقم سے کام کرایا جائے خاص کر شعبہ جات کو جانے والے راستے کی سولنگ اور شعبہ کے فرنٹ کی حالت کو بہتر بنایا جائے فیصلہ کیا گیا۔

یونیورسٹی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کیلئے دفتر اور فرنیچر شعبئہ ایڈوالنس مٹریل میں فراہم کی جائے گی ۔ جس میں انجینرنگ کے متعلقہ طلباء وطالبات کو پی ای سی کی جانب سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ویک اینڈ کے طلباء کیطرف سے دی گئی درخواست پر غور ہوا کہ ان کے ٹرانسکرٹ پر ویک اینڈکا لفظ نہ لکھا جائے ۔ محتلف ممبرزنے اس تجوز پر اپنی راۓ کا اظہارِ کیا ۔ جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ ہوا کہ ڈین کمیٹی اور ٹیچرز حضرت اس پر اپنی رائے دیں گے ۔ ان کی رائے کے انے کے بعد اس بابت فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی (کالجز) ساؤتھ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ۔ جس میں یہ درحواست کی گئی تھی کہ ایچ ای سی کی جانب سے جو بارہ کورس تمام طلباء وطالبات کے لئے تجویز کئے گئے ہیں ۔ ان تمام کورسز کی سکیم اف سٹڈیر اور کورس کوڈ ایک جیسے ہونے چاہئیں، اس بارے میں فیصلہ ہوا کہ تمام ڈین اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بارہ کورسز کے کورس کا مواد اور کوڈز ایک جیسے ہونے چاہئیں ۔ چنانچہ مزیر یہ فیصلہ ہوا کے ڈینز کی طرف سے اسی بات کی یقین دہانی کے بعد ان بارہ کورسز کا ایک بک لٹ بنایا جائے گا جو کہ تمام الحاق شدہ کالجز کو کو بھی بھجوایا جائے گا تاکہ تمام الحاق کالجز میں اس بارے میں یکسانیت پائی جائے۔

اس کے علاوہ ڈینز کمیٹی کی سابقہ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں پر بحث کی گئی مختلف پالیسوں بارے رائے لی گئی مز ید یہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پینل بھی زیر بحث آئے جبکہ پرائیویٹ طلباء کے لئے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے لئے پنجاب یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرز امتحان منعقد کرنے کا اور زیر بحث ایا۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل پائی جس میں ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر, ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر جاوید سلیانہ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر امان اللہ اور ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد شامل ہوں گے، بارے میں سفارشات مرتب کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button