Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

محکمانہ احتساب کے عمل کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں محکمانہ احتساب کے عمل کو مزید سخت کیا جا رہاہے۔

بد عنوانی،اختیارات سے تجاوز اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کیلئے جزاو سزا کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے، تاکہ پولیس افسران ان سزاؤں کے خوف سے اپنے فرائض ضابطہ اور قانون کے مطابق سر انجام دیں۔

اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ہے وہ ذیل ہیں۔

انسپکٹر محمد اقبال لودھراں کی اپیل ایک سال انکریمنٹ سٹاپ الزام ثابت ہونے پرمسترد کر دی۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود احمد لودھراں ایک سال سروس ضبطگی کی اپیل پر ADIG کو انکوائری کرنے کا حکم دیا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر حسین لودھراں کی تین سال کی انکریمنٹ سٹاپ کی اپیل پر ریگولر انکوائری DSP مخدوم رشید کو کرنے کا حکم دیا ۔

اسی طرح سینئر کلرک محمد صفدر قریشی،محمد مقصود،محمد اعجاز اور امتیاز احمدجونئیر کلرک کے شوکاز نوٹس پر جواب تسلی بخش نہ ہونے پر سنشور کی سزا دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button