Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں کی فیلڈ مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا

ڈویژنل انتظامیہ کی منصوبوں کی کوالٹی انسپکشن کیلئے منفرد حکمت عملی اپنا لی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں کی فیلڈ مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی انسپکشن کرکے تعمیراتی معیار، تکمیل بارے رپورٹ پیش کی جائے۔

ناقص تعمیراتی کام، سست رفتار پر متعلقہ افسر کی جواب طلبی کی جائے۔

ملتان سکیموں کی تکمیل میں تاخیر، کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب انفراسٹرکچر کی بہتری بارے کوشاں ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملتان ڈویژن کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی کو ترجیح بنائیں۔ترقیاتی منصوبہ جات کے فنڈز کی کھپت کا بھرپور آڈٹ کیا جائے۔

نامکمل کام چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے اس ماہ 22 ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کی ، جبکہ سکیموں کی تاخیر پر متعلقہ افسران کی اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button