Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اور سی پی او منیر مسعود کا ماتمی جلوس کامعائنہ

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے گزشتہ رات گئے ماتمی جلوس روٹس کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے آستانہ لال شاہ میں جلوس روٹس کا معائنہ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ محرام الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہورہی ہیں۔
مذہبی رہنما،انتظامیہ اور سول سوسائٹی قیام امن کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی ریڈ الرٹ ہے مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو پر امن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ، جبکہ امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگا دیے گئے ہیں۔
علی شہزاد نے کہا کہ تمام روٹس اور امام بارگاہوں کو کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی واسا اور دیگر اداروں کی طرف سے ایمرجنسی کیمپ فعال کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران مثالی انتظامات کے لئے پلان پر عمل جاری ہے اور میپکو حکام کو عاشورہ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں۔عاشورہ محرم کے دوران انتظامات کی مانیٹرنگ خود کرونگا۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کرکے شرپسند عناصر پر نظر رکھی جارہی ہے۔امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
اس موقع پر پولیس حکام نے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button