Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈی سی ملتان نے ضلعی افسروں کو عوامی خدمت کے نئےٹاسک دے دیے

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی محکوموں کو عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کا ٹاسک دےدیا ہے ۔

اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی محکموں کا ورک پلان بھی تیار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عارف ضیاء سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مین ہولز،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات کئے جائیں گے ، جبکہ سیوریج لائنز اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن،سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وال چاکنگ اور جوہڑوں کا خاتمہ کرکے گندگی ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے ، جبکہ تجاوزات،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرگرمیوں کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد کو فوکل پرسن بھی مقرر کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button