Breaking NewsNationalتازہ ترین

سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کیا جائے : ڈی سی ملتان

ڈپٹی کمشنر ملتان رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات میں مزید تیزی لائی گئی ہے ، اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کی ہدایت پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت،مین ہولز کی تنصیب اور صفائی آپریشن میں تیزی لائی جائے گی، جبکہ سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری عمارات کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن جون سے قبل مکمل کی جائے۔

انہوں نے وارننگ دی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا، کیونکہ چیف سیکرٹری نے گڈ گورنس کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

اس موقع پر ضلعی محکموں کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں