Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار کی خلاف قانون کارروائیاں؛ ڈپٹی کمشنر ملتان نے طلب کرلیا، سرزنش

زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر علیم خان کی خلاف قانون کارروائیوں پر یونیورسٹی انتظامیہ تو سوچ بچار میں تھی مگر ڈپٹی کمشنر ملتان نے کیمپس میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا نوٹس لے لیا، میڈیا اور سوشل میڈیا پر رجسٹرار کی طرف سے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے منفی ہتھکنڈوں اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے شدید ردعمل نے ضلعی انتظامیہ نے رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آفیسر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس نے صورتحال تبدیل کردی، یونیورسٹی کے تما م گروپ ایک پیج پر نظر آئے جس پر ضلعی انتظامیہ کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : رجسٹرار کی اہلیہ کو ٹینیور ٹریک پر پروفیسر بنانے کی کوشش، ڈین نے غیر قانونی قرار دے دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے رجسٹرار کی سرزنش کی اور ان کو امن وامان میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ترک کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد آکر انہوں نے ایسوسی ایشن کے صدر کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی ان کو مجبور کیاگیا کہ وہ اس اجلاس اور اس میں ہونے والی کارروائی سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور ایسی کسی بھی بات کا انکار کریں جس سے رجسٹرار پر حرف آتا ہے، جس پر صدر نے حسب معمول اجلاس کی کارروائی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے میڈیا میں آنے والی خبر کو ایسوسی ایشن کے کاز کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا جس پر آفیسرز میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار سیٹ بچانے کےلئے ٹیچرز گروپ کے سربراہ کے پاس پہنچ گئے

انہوں نے صدر کے اس اقدام کو سودے بازی قرار دےدیا، ان کا کہنا تھا کہ جب بھی آفیسرز کے عزت کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت آتا ہے تو ایسے کردار ایسوسی ایشن پر سوالیہ نشان لگا دیتے ہیں، جس وقت ایسوسی کے صدر ملک رفیق تھا ایسے ہی موقع پر انہیں عناصر نے ان کو خوف زدہ کرکے بیٹھنے پر مجبور کردیا مگر اس بار ایسا نہیں ہونے دیاجائے گا، مفاد پرست ٹولے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کی عزت بحال کرائی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button