Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہیلتھ کونسلز کو فعال کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہیلتھ کونسلز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں شہباز شریف ہسپتال ہیلتھ کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہسپتال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی منظوری دی گئی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی، ایم پی اے سبین گل،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار اور ایم ایس ڈاکٹر امجد علی بھی شریک تھے ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کونسلز کے ذریعہ فوری فنڈز کی فراہمی سے صحت کی سہولیات بروقت فراہم ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ کونسلز میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اور ماہرین طب بھی ممبر ہونگے، تاکہ شفافیت رکھی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کونسلز طبی سٹاف اور ایمرجنسی ادویات کی کمی پوری کے اقدامات بھی کرے گی ، جبکہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو لیول پر ہیلتھ کونسلز قائم کردی گئیں ہی،ں جس سے فنڈز کے شفاف اور فوری استعمال میں ہیلتھ کونسلز مددگار ثابت ہونگی ۔

قبل ازیں ہیلتھ کونسلز کے اجلاس میں مختلف وارڈز کی مرمت، لائٹس سمیت مختلف امور کی منظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button