Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان: سپورٹس جمنیزیم کا منصوبہ جون میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ مقرر

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے شہر اولیاء میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے جدید ترین سپورٹس جمنیزیم کی اپ گریڈیشن جاری ہے، منصوبے کو رواں سال مکمل کرکے کھلاڑیوں کو انکی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپورٹس جمنیزیم کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر محمد عدنان نعیم نے منصوبے پر بریفننگ دی، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ 140 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونے والا منصوبہ جون 2026 میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جمنیزیم میں تمام گیمز کے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

محمد علی بخاری نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کو منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں سپورٹس کمپلیکس کی حدود میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button