Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ملتان سٹیڈیم پہنچ گئے

ملتان۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے سلسلے میں آج سے سکیورٹی ریڈ الرٹ رہے گی ، اور 6 ہزار پولیس اہلکاروں سمیت پاک فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہونگے جو قومی مہمانوں و شائقین کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر انتظامات کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے تناظر میں شہر اولیاء کی سیکورٹی کو 5 جون سے 12 جون تک ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے م۔

مہمانوںکو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہوگا ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں، قومی مہمانوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 6 ہزار اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے فاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ اور شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔

کرکٹ سیریز کے تحت 3 میچز 8 جون، 10 جون اور 12 جون کو ملتان انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button