Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شجاع آباد پبلک سکول میں کلاسز شروع کرنے کافیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گزشتہ روز تحصیل شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرصہ دراز سے بند شجاع آباد پبلک سکول کی عمارت پہنچ گئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے طلباءو طالبات کیلئے قائم دونوں سکولز کی عمارات کو فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 2016 میں 12 کروڑ سے تعمیر سکول کا ناگزیر وجوہات کی بناءپر آغاز نہ ہوسکا جو کہ افسوسناک ہے۔

ضلعی انتظامیہ فوری معاملے کا جائزہ لیکر مثالی درسگاہ کو فوری فعال کرکے علاقے کے ہزاروں طلباءکو ریلیف دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر سکول کے معاملات کے حوالے سے محکوموں سے روابط کرکے درسگاہ کا آغاز کرینگے۔

اپنے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگ کو گرلز پورشن فوری محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button