Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: ڈپٹی کمشنر سٹیڈیم پہنچ گئے

ملتان:
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 8 جون سے شروع ہونے والی پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے سلسلے میں انتظامات کا آغاز کردیا ہے ,اس سلسلے میں قومی مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کیا جائے گا،جبکہ طویل عرصہ کے بعد کرکٹ میلے کو بھی رنگارنگ بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی،پارکنگ اور روٹس پر مثالی انتظامات کا حکم جاری کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پی سی بی حکام بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹول دیا جائے گا۔قومی و غیر ملکی کرکٹر 5 جون کو ملتان پہنچیں گے۔

طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ 3 انٹرنیشنل میچز 8 جون،10 اور 12 جون کو کھلیں جائیں گے۔

میچز دیکھنے آنے والے شہریوں کیلئے سٹیڈیم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button