Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا میٹرک کے امتحان سنٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ملتان رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر میڑک کے امتحانی مراکز پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات فول پروف کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث امیدواروں کو ٹھنڈے پانی اور سایہ دار مقامات کی فراہمی بھی ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈسٹرکٹ جیل روڈ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پیپر لیک ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے ، اور سوالیہ پیپرز کی ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے تاکہ کسی کا حق متاثر نہ ہوسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم اور بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں تمام سہولیات فراہم کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button