الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے : ڈپٹی کمشنر ملتان

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ این اے 157 کے ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے، اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ماجد شریف ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن میٹیریل کی بروقت اور باحفاظت ترسیل کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر بھی مثالی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔
پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر الیکشن کو امن و امان کی بحالی کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے ، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تمام پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کی جائے گی۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے مخلتف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔