Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کے خلاف کرپشن پر انکوائری کے احکامات جاری کردئیے
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد پر کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے، انہوں نے فون کے جعلی بل جمع کروائے تھے۔
جب مختلف حکومتی اداروں نے تحقیقات شروع کیں تو انہوں نے وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی پیشکش بھی کی، ایسا کیس اینٹی کرپشن میں بھی زیر سماعت ہے، جس کی ابتدائی انکوائری میں ان پر الزام ثابت ہوگیا جس پر انٹی کرپشن حکام نے ڈی جی اے سی سے کیس شروع کرنے کی اجازت مانگی تھی جو جاری کردی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر سہیل ارشد کے خلاف کرپشن کے الزامات پر منبی کیس کی لا برانچ نے مکمل چھا ن بین کرلی ہے جس کے بعد ڈی جی اینٹیں شن پنجاب نے ڈاکٹر سہیل ارشد کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں ۔