Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی جی سیپشل ایجوکیشن کا ملتان کا طوفانی دورہ

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی نے ملتان کے مختلف سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کیا ، اور ان اداروں کی کارکردگی، دستیاب اور عدم دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کو تعلیمی اداروں بارے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے خصوصی بچوں کو معاشرے کے لیے کارآمد بنانے کے حوالہ سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت کے تعمیراتی نقائص کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

انہوں محکمہ کے ایک کلرک پر بدعنوانی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی سرزنش کی ، اور اس کے خلاف شفاف تحقیقات کا حکم دیا ۔

ڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے گورنمنٹ محمد شاہ ہاشمی سکول آف سپیشل ایجوکیشن ممتاز آباد ٹاؤن کی رہائشی عمارات کو استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔

اسی طرح گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت کے خالی ہاسٹل کو بھی استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔

ڈی جی شفاعت علی نے گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کو کرایہ کی عمارت سے کسی سرکاری عمارت میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی نے گورنمنٹ کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان ، گورنمنٹ شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے ذہنی معذوراں ، گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے جسمانی معذوراں ملتان، گورنمنٹ مخدوم محمد شاہ ہاشمی سکول آف سپیشل ایجوکیشن سینٹر ممتاز آباد، گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت ملتان کا معائنہ کیا، اور اداروں کے سربراہان کو طلبا و طالبات کی تعلیم اور انتظامی امور بارے ضروری ہدایات دیں۔

ڈی جی شفاعت علی نے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور عملہ کوئی کوتاہی نہ برتیں ، اور ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں ۔

خصوصی بچے بھی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اللہ نے ان کی کمی کو دیگر صلاحیتوں سے متوازن کر رکھا ہے اساتذہ والدین کو قائل کریں کہ والدین انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروائیں ، جہاں ان بچوں کو ماہانہ وظیفہ، یونیفارم، کتب، تعلیم اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔

خصوصی طلباء کیلئے ووکیشنل ٹریننگ پر زیادہ فوکس کیا جارہا ہے، تاکہ فنی تربیت کی بنیاد پر وہ اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط کرسکیں۔

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن نے کہاکہ مختلف شہروں میں خصوصی بچوں کے ووکیشنل سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں، 800 ملین کی مالیت کے سٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ شاداب ویلج میں سپیشل بچوں کو مختلف سہولیات میسر ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی طلباء کے نصاب میں بہتری لائی جارہی ہے ، جس میں جدید تقاضوں کو مدِنظر رکھا گیا ہے ۔

پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں زیرِ تعلیم طلباء کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے اپنی کتابیں پرنٹ کروارہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ایسی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ، جو معذور افراد کے لئے سہولت سے بھری ہوں گی۔

خطیر رقم سے وہاڑی اور لودھراں میں بھی ایسی بلڈنگز تعمیر کی جارہی ہیں، نئی سالانہ ترقیاتی سکیم کے ذریعے پرانے اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ اداروں کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافہ ہوسکے اور صاف ستھرے ماحول میں خصوصی طلباء کی تعلیم و تربیت کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کی مشینری اور فرنیچر کی خریداری کو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے سکول سربراہان کو ہدایات دیں کہ انفرادی ایجوکیشن پروگرام کی میٹنگ معمول کے مطابق منعقد کی جائیں۔

خصوصی طلبہ کی تعلیمی کارکردگی رپورٹ سے والدین کو آگاہ کیا جائے۔خصوصی اداروں سے فارغ التحصیل طلبا کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ان کا فالواپ کیا جائے اور کامیاب بچوں کی سٹوری بنائی جائیں۔

خصوصی طلبا کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت سہولیات بروقت مہیا کی جائیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے ہدایات دیں کہ خصوصی طلبہ کو یونیفارم بروقت اور درست حالت میں فراہم کی جائیں۔

سپیچ تھراپیسٹ خصوصی بچوں کی بولنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کیلئے باقاعدہ سیشن مرتب کریں ، اور داخلہ آگاہی مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ خصوصی طلبا کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کیا جائے۔

دورہ کے موقع پر ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، سکولز سربراہان بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں