Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈی جی سپورٹس پنجاب فٹبال کپ 2022 فتح کا تاج الشان کلب وہاڑی کے سر سج گیا

یوم پاکستان ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ڈی جی سپورٹس فٹبال کپ الشان کلب نے شاہ شمس ملتان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر جیت لیا۔

فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔

اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی میاں جاوید قریشی صدر ملتان ڈسڑکٹ فٹبال ایسوسی ایشن تھے۔ان کے ہمراہ ملک مرتضیٰ ڈی ایس او وہاڑی، نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان۔شیخ مقیم۔انٹر نیشنل فٹبالر ۔شفقت رحمان۔رانا نوید اکرم۔عارف محمود۔سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر فٹبال کا یہ رنگارنگ میلہ سجایا گیا تھا ، جس میں ملتان ڈویژن کی آٹھ بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔

آج الشان وہاڑی نے شاندار کھیل ہیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔جس پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہ، ں۔اور شاہ شمس ملتان کا بھی کھیل قابل تعریف تھا۔

امید ہے کہ مستقبل میں یہ اور اچھا کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کرلیں گے۔

میاں جاوید قریشی نے وہاڑی کی ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملتان میں فٹبال کے شائقین کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ایونٹ کا انعقاد کرایا، جس کے دوران ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

آخر میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈلز اور شیلڈز دیے گئے۔

ونر ٹیم الشان وہاڑی کو ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار جبکہ رنر اپ ملتان شاہ شمس ملتان کو ٹرافی اور پچیس ہزار کیش پرائز دیا گیا۔

ٹاپ سکورر عمر انصاری کو دس ہزار اور ٹرافی جبکہ بہترین گول کیپر وسیم اکرم اور بہترین کھلاڑی روحان کو ساڑھے سات سات ہزار کیش پرائز اور ٹرافیاں دی گئیں۔

ریفری پینل میں رانا باقر علی۔رانا مشتاق۔سجاد احمد۔عدنان حیدر۔ابراہیم انصاری۔اور ادریس کالرو شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button