قومی مفاد کیلئے طالبان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں : آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کیلئے طالبان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، طالبان کی نیت پرشک کی کوئی وجہ نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس طالبان کی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانیوں پر شک کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان سلامتی یقینی بنانے کے لیے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں اور جھوٹی گھڑی گئی کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے، کچھ بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کی مذمت کی، جبکہ عالمی اداروں نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کا مذاق اڑایا۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ میں بہتری لائی جارہی ہے، مشکلات کےباوجود بارڈر کے نوے فیصد حصے پرباڑ کا کام مکمل کرلیا ہے، بارڈر کوجلد مکمل طورپرمحفوظ بنادیا جائےگا۔