Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

آم کا قتل عام :ہاؤسنگ کالونیوں کے تعمیراتی کاموں کے دوران آم کے درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

آم کا قتل عام:کیس کی سماعت نہ ہوسکی
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد وحید کی عدم موجودگی کے باعث ملتان کی مختلف ہاؤسنگ کالونیوں کے تعمیراتی کاموں کے دوران آم کے درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد وحید کی عدم موجودگی کے باعث ملتان کی مختلف ہاؤسنگ کالونیوں کے تعمیراتی کاموں کے دوران آم کے درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی ہے۔عدالت عالیہ نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈی جی ایم ڈی اے سے وضاحت بھی طلب کر رکھی تھی۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ پرنسل سیٹ نے بھی جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کو درختوں کی کٹائی رکوانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے آموں کے درختوں کی کٹائی کے حوالے سے رٹ دائر کی تھی جس میں صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ مختلف کالونیوں کے نام پر آموں کے درختوں کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے ماحولیاتی آلودگی کی تبدیلی کی بڑی وجہ بھی درختوں کی کمی ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ درختوں کی کٹائی کو روکا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button