Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین اور میپکو انتظامیہ میں کامیاب مذاکرات ، عید سے قبل ڈسپیریٹری الاؤنس اور بونس دینے کا اعلان کردیاگیا

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر میپکو ریجن کے عہدےداران کے وفد کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو اللہ یار خان بھروانہ سے ملاقات کی، جس میں رہنماوں نے کہاکہ میپکو کی لیبر پہلے کی طرح مکمل قوت،اچھی کارکردگی،اچھے نظم و ضبط کے ساتھ ریکوری،لائن لاسز و دیگر امور کو آپکی کپتانی میں سر انجام دیتی رہے گی۔

میپکو کے ملازمین کے لیے 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس و بونس ملازمین کی بہتر پرفارمنس کے پیش نظر ان کا حق ہے۔
ہم آپ سے امید رکھتے ہیں کہ آپ ملازمین کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ان کے لیے ذاتی کاوشوں کی بنا پر بونس اور ڈسپیریٹی الاؤنس کا بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اجرا کروائیں۔
ملازمین ہمیشہ کی طرح کمپنی کے بہتر مفاد میں پہلے سے زیادہ اچھے نتائج کے لیے آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا لائن سٹاف کی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے-

سیفٹی کے حوالے سے لیبر کو جدید خطوط کی بنیاد پر ٹریننگ کروائی جائے،تاکہ ملازمین حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔لیبر کو دی جانے والی یونیفارم موسم کی کیفیت کے حوالے سے دوبارہ جاری کی جائے۔ملازمین کی اپ گریڈیشن کو خصوصی بنیادوں پر کی جائے،اور یہی ہدایات سرکل لیول پر بھی جاری کی جائیں۔

ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات کی بروقت ادائیگی کے لئے ماضی کی طرح ہیڈ کوارٹر میں تقریب کے ذریعے فوری مناسب اقدامات کیے جائیں۔

ملازمین کے ٹی اے،میڈیکل و دیگر بقایاجات کی رمضان کے آخری عشرے میں ادائیگی کر دی جائےچیف ایگزیکٹو میپکو نے ہائیڈرو ورکرز یونین کے تمام مطالبات سننے کے بعد فوری ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا میپکو کی پرفارمنس بہترین ہے،ریکوری اور لاسز کے رزلٹ شاندار ہیں۔15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور بونس عید سے قبل جاری کیا جائے گا۔

ملازمین اور یونین کی مدد کے ساتھ ہی مزید بہتری لائی جائے گی۔ملازمین ہماری طاقت ہیں،میری تمام ہمدردیاں ملازمین کے ساتھ ہیں،ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

اس موقع پر جنرل مینیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا عبدالستار،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل جلیل الرحمن،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل عبدالرزاق کاشف میٹنگ میں موجود تھے۔

عہدیداران کے وفد میں چوہدری محمد یونس کمبوہ، سید ذوالقرنین شاہ،چودھری محمود امجد، شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،چوہدری خالد،چوہدری شبیر گجر،رانا محمد انور،سید عاطف زیدی،الطاف مہار،رانا زاہد جاوید،نذیر اعوان،رانا سلیم تاج،شیخ شہباز،سلیمان بلوچ،مسعود علوی،راناعمران،چوہدری اظہر آرائیں،پیر عبدالحق شاہ،چوہدری شاہد،ذوالفقار چدھڑ، علی حسن، مظہر عباس،فیصل نور،ملک حامد ریاض،رانا عمران قائدین کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button