ڈائمنڈ جونیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون اور ہما میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جونئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فرینڈز کلب نے ہما میموریل کو 33 رنز سے شکست دیدی۔
افتتاحی تقریب کی صدارت صدر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ارسلان خان نے کی، مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے، اس موقع پر چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ نوید باقر سابق سیکرٹری ایم ڈی سی اے سہیل خانز جمیل کاظمی، منظور لطیفی بھی موجود تھے۔
عدنان نعیم نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، نوجوانوں کو گراونڈ کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں، کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمارا ادارہ مکمل تعاون کرے گا۔
ارسلان خان نے کہا کہ ملتان میں کرکٹ کے میدان آباد رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کرنا بیحد ضروری ہے، ڈی سی اے اس طرح کی مثبت کھلیوں کی سرگرمیوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
دریں اثناء کھیلے گئے میچ میں فرینڈز کلب نے تین وکٹ پر 149رنز بنائے، محمد بن نثار نے 76علی نے 31رنز بنائے، اصغر بھٹی اور عقیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ہما میموریل 116رنز پر آوٹ ہوگئی جنید 35 اور تیمور نے 25 رنز بنائے، محمد بن نثار 2.حسین اور عبدالٰلہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایمپائرنگ کے فرائض سجاد حسین اور اعزاز نے جبکہ سکورر محمد اختر تھے۔