Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان:  ڈیٹا سائنسز پروگرام، شماریات کے شارٹ کورسز، شروع کرنے کا فیصلہ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں بی ایس ڈیٹا سائنسز پروگرام، شماریات کے شارٹ کورسز، پاکستان سٹیڈیز ویک اینڈ پروگرام شرو ع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے بورڈ آف فکلٹیز کا اجلاس ہوا، جس میں فیکلٹی اف ریلیجن اینڈ لینگویجز، اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ، لائف سائنسز ، آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کی پروفیسرز نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی جبکہ ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹریم ذین اور رجسٹرار ڈاکٹر پروفیسر میمونہ خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ رجسٹرار اقرا اسد نے سرانجام دئے۔

اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق مختلف شعبوں کے تدریسی اور انتظامی معاملات زیر بحث لائے گئے اور ان کا حل کرنے کے فیصلے کئے گئے اجلاس میں بی ایس ڈیٹا سائنسز، اکنامکس میں ایم فل/ایم ایس، اور شماریات کے شارٹ کورسز، بی ایس سی ایس (ایوننگ) ایم فل/ایم ایس ان پاک اسٹڈیز (ہفتہ وار پروگرام) شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں طالبات کےلئے بین الاقوامی گریجوایٹ فیلو شپ پروگرام بھی شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس میں ترقی یافتہ ممالک کے نوجوان سائنسدان پاکستان میں اپنی ریسرچ مکمل کریں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لئے یونیورسٹی اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی کیونکہ ریسرچ ہی یونیورسٹیوں کی پہچان ہے کوالٹی ریسرچ ویمن یونیورسٹی کا خاصہ رہی ہے جو اس کے ریکنگ میں رو ز بروز اضافہ کررہی ہے، اس لئے کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا تمام چیئرمین اپنی طالبات کو جدید موضوعات پر ریسرچ کی ترغیب دیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button