ایم ڈی واسا نے چارج نہ چھوڑا، یونینز نے احتجاج کی دھمکی دے دی
غازی یونین سی بی اے،لیبر علمدار یونین،انصاف یونین ،مزدور یونین کے گرینڈ الائنس کا اجلاس زیر صدارت ملک رمضان اوبھایا، مہر عمر حیات ہراج، مہر غضنفر عباس باٹی، ہدایت اللہ خان،مقداد حسین صدیقی منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک منیر حسین ہانس، ملک شفقت سمرا، عادل راجپوت،مجاہد پاشا،چوہدری اشرف،عدنان نور، مخدوم ارسلان اور صدور ،جنرل سیکرٹریز ودیگر عہدیدران نے شرکت کی۔
ملک رمضان اوبھایا صدر غازی یونین سی بی اے ، لیبر انصاف علمدار یونین کے صدر عدنان نور، مہر غضنفر عباس باٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔
ہم انتظامیہ واسا سے مطالبہ کرتے ہیں انتظامیہ واسا ملازمین کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض خان خاکوانی، اللہ وسایا مزدور یونین کے صدر جنرل سیکرٹری نے کہا سابقہ ایم ڈی واسا چوہدری دانش جسکا ٹرانسفر مورخہ 19,7,24 کو ہوگیا تھاش آج بھی ایم ڈی افس میں بیٹھ کر نذرانہ لیکر دھڑا دھڑ غیر قانونی آڈر جاری کر رہا ہے، جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
ڈی جی ایم ڈی اے کمشنر ملتان سیکرٹری ہاؤسنگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مورخہ 19 جولائی سے جتنے بھی آرڈر ہوئے ہیں فورا کینسل کئے جاہیں اور سابقہ MD کے ادوار میں جتنے جعلی کاموں کے تحقیق کی جائے کیونکہ اس نے واسا کو بے حد نقصان پہنچایا ہے اس کے علاوہ سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرکے جونیئر کو ڈبل ڈبل چارج دے دیئے۔
انصاف یونین کے انور شہزاد ،ساجد نواز صدر جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا واسا میں کافی عرصے سے بیرونی مداخلت کا زور اور ایک ٹولہ کی شکل میں مسلط ہے جو کہ بدمعاشی اور بلیک میلنگ سے ٹرانسفر پوسٹنگ اور من پسند کی پوسٹنگ کرواتے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں ان کا داخلہ بند کیا جائے۔
غازی یونین کی جنرل سیکرٹری مہر عمر حیات ہراج ،مقداد حسین صدیقی مجاہد پاشا نے کہا واسا میں ڈیوٹی چوروں سے ڈیوٹی لی جائے اور واسا میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔
غازی یونین سی بی اے کے ہدایت اللہ خان اور سرپرست اعلی ملک منیر ہانس نے کہا کہ واسا میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل ریگولر کیے تمام ملازمین کی ڈی پی سی میرٹ پر کروائی جائے، تمام ملازمین کے مساہل حل نہ ھوے تو تمام ملازمین دھرنا دینگے اور اس کے ساتھ کرپشن مکاؤ واسا بچاؤ تحریک چلائی جائیگی اور انتظامیہ اپنے پالتو غنڈوں کو ریٹائرمنٹ کے باوجود تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔
انتظامیہ واسا ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آؤٹ سائیڈ اور ریٹائرڈ چپڑاسی کا داخلہ بند کریں، ڈیوٹی چوروں سے ڈیوٹی لیں نہیں تو حالات کی خرابی کی ذمہ داری واسا انتظامیہ اور اس کے چہتے ڈائریکٹرز پر عائد ہوگی۔
اجلاس میں ،ہدایت اللہ خان،ریاض خان خاکوانی، چوہدری سلیم،ملک اللہ بخش مہوٹہ،ضیاء بلوچ،چوہدری اشرف،مجاہد پاشا،چوہدری خالد،چوہدری اشرف،ملک عباس مہوٹہ،مہر عبدالرحمن، عبدالشکور،ساجد نواز،اللہ وسایا،مہر غفور سیال،ملک اللہ بخش کھوکھر، محمد سجاد،چوہدری دانش،ملک جعفر ہانس،غضنفر خان بلوچ،قیصر سیال،انوار شہزاد،ریحان،حافظ زبیر،محمد شکیل،افضل قریشی،عادل راجپوت،مجاہد پاشا،حمزہ بٹ،ملک شفقت سمرا،افضل شامی،ملک رمضان اوبھایا، عدنان نور،مہر غضنفر عباس باٹی ودیگر شریک تھے ۔