Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا رحیم یار خان کا دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جیل اصلاحات کے ذریعے قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی اصلاح کے لیے کوشاں ہے، تاکہ وہ اپنی رہائی کے بعد ایک اچھے شہری کے طور پر اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کے سالانہ معائنہ کے دوران کہی ۔

انہوں نے جیل افسران سے کہا کہ وہ حکومتی پالیسی کے مطابق قیدیوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں

ڈسٹرکٹ جیل رحیمیار خان پہنچنے پر سپرنٹنڈینٹ جیل سید بابر علی شاہ اور دیگر افسران نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن کا استقبال کیا ۔

جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق چودھری نے افسران کے ہمراہ جیل کے اندرونی و بیرونی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو سیکیورٹی میں بہتری کے لیے موقع پر ضروری ہدایات دیں۔

ڈی آئی جی محسن رفیق چودھری نےمختلف بارکس، جیل کچن، جیل ہسپتال، سنٹرل ٹاور،مین وال،کنٹرول روم،ملاقات شیڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے بیمار قیدیوں،نو عمر اسیران کو بروقت ادویات و کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور بیمار قیدیوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور قیدیوں کو ملنے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے بیمار اسیران کو بروقت ادویات و کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے اور میڈیکل افیسر کو انہیں باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے پیش نظر جیل انتظامیہ کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کی تاکید کی تاکہ اسیران و سٹاف کو کورونا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button