Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب فعال کردی گئی

ترجمان کے مطابق ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کے پراجیکٹ ” بلڈنگ ویمن یونیورسٹی” کے تحت ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ مکمل ہوگیا یہ مکمل پراجیکٹ دو کروڑ 48 لاکھ روپے کا تھا جس کو طالبات کےلئے کھول دیا گیا۔

ویمن یونیورسٹی کی یہ لائبریری جنوبی پنجاب کی واحد لائبریری ہے جہاں جدید کمپیوٹر لیب ہے۔

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ لائبریری اور اس کا ایکسٹنشن بلاک سات ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر کیاگیا ہے، یہ عمارت 23 اگست کو مکمل کرلی گئی تھی تاہم جدید کمپیوٹرز اور فرنیچرز اور کتب کو ذخیر ہ کرنے اور مکمل طور پر فعال کرنے میں تین ماہ صرف ہوئے۔

جدید لائبریری بلاک میں تین فلور بنائے گئے ہیں، جن میں کتب خانے، سٹاف آفسز کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیب کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہیں، 50 کمپیوٹرز پر مشتمل جدید طرز کی کمپیوٹر لیب نے اس لائبریری کی انفرادیت میں اضافہ کیا ہے۔

ان کمپیوٹر کی مالیت 45 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ آرام دے فرنیچر بھی رکھا گیاہے جسکی مالیت 53لاکھ روپے سے زائد ہے یہ اپنی نوعیت کی اس خطے میں واحد لائبریری جس میں کمیپوٹر لیب بھی شامل ہے ۔

یہ مکمل طور پر ایئر کنڈیشن ہے تاکہ طالبات یکسوئی کے ساتھ موسمی اثرات سے بے نیاز مطالعہ کرسکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی میں طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں روائتی لائبریری کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے، جس سے معیاری ریسرچ کےلئے اسانی پیدا ہوگی اور ڈیجیٹل لائبریری سے ان سہولتوں میں نکھار آئے گا۔

اساتذہ ، طالبات کو کتاب دوست بنانے کی کاوش کریں تاکہ وہ تحقیق کے میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

لائبریرین سمیرا رسول نے بتایا کہ طالبات، اساتذہ اور سٹاف کو دنیا بھر کے تحقیقی مواد تک مختلف ڈیٹا بیسز اور ایچ ای سی ڈیجیٹل لائبریری کے ذریعے براہ راست رسائی ہوگی۔

بعدازں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ، لائبریری گل ناز بتول، اساتذہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button