Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈیجیٹل گردآوری کے اہداف حاصل کرنے کیلئے انسپکشن کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیجیٹل گردآوری مہم میں تیزی لائی جارہی ہے، اس سلسلے میں شہری اور دیہی مواضعات میں ڈیجیٹل گردآوری کے اہداف حاصل کرنے کیلئے انسپکشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قاسم بیلہ کے دیہی علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے زرعی رقبوں کی ڈیجیٹل گردآوری مہم کی انسپکشن کی اور اپنے موبائل سے بھی ڈیجیٹل گردآوری کی۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر تمام زرعی اراضی کی ڈیجیٹل گردآوری کی جارہی ہے، جس سے کسانوں کا زرعی ریکارڈ آن لائن ہونے سے گندم خریداری سمیت ریونیو معاملات میں مدد ملے گی۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ صوبے میں جاری اس مہم میں ملتان کو نمایاں پوزیشن پر لائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریکارڈ اندارج میں شناختی کارڈ اور ملکیت کی تصدیق کرکے ریونیو سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے ،جس سے شہریوں کو پراپرٹی کے حوالے سے مخلتف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے گردآوری مہم پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button