Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں "ڈیجیٹل سفر” پروگرام کاآئندہ ہفتے سے آغاز ہوگا
محکمہ سکولز نے اساتذہ کو ڈیجیٹل ٹریننگ دینے کافیصلہ کیا ہے جس کو’’ڈیجیٹل سفر پروگرام” کا نام دیا گیا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز لاہور سے کیاجائے گا جو آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا جس میں ڈیڑھ ہزار اساتذہ کو آئندہ ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔
تعلیمی اداروں کیلئے ”ڈیجیٹل سفر پروگرام” کے تحت لاہور میں ڈیڑھ ہزار اساتذہ کو آئندہ ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کے ناموں کی آن لائن فہرست جاری کردی۔
دو روزہ ٹریننگ 25 نومبر سے لاہور کے مختلف سکولوں میں شروع کی جائے گی، جس کے دوسیشن ہوں گے۔
ٹریننگ حاصل کرنیوالے اساتذہ کا ٹیسٹ 29 نومبر بروز جمعہ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ میں اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے