Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایم ڈبیلو ایم سی میں  ڈیجیٹائزیشن کے عمل کاآغاز

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں مکمل شفافیت لانے کے لئے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کاآغاز کردیا گیا ہے، اور کمپنی کے تمام شعبوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں کمپنی کی ویب سائیٹ ڈویلپ کی جارہی ہے۔مستقبل میں کمپنی اخراجات روزانہ کی بنیاد پر ویب سائیٹ پر جاری کئے جائیں گے۔
یہ بات سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے پاس موجود فنڈز قوم کی امانت ہیں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ یہ فنڈز شفاف انداز میں خرچ کئے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سائیٹ کی تیاری کے بعد ہر شہری ایک بٹن دبا کر سائیٹ پر کمپنی اخراجات چیک کرسکے گا۔

دریں اثناء سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی ورکشاپ کا دورہ کیا۔منیجر ورکشاپ حسن امجد اور ڈپٹی منیجر آئی ٹی اسد خورشید بھی انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی ورکشاپ کے طریقہ کار بارے آگاہی حاصل کیاور گاڑیوں کے سپئیر پارٹس،ٹائرز،آئل فلٹرز، فیول کے ریکارڈ کیپنگ کے نظام بارے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ کا مکمل آڈٹ شروع کردیا گیا ہے اور چیف انٹرل آڈیٹر کی سفارش پر ورکشاپ کے آئل فلٹرز اور لبریکنٹس کی پڑتال کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ منیجر ورکشاپ،منیجر فنانس اور منیجر آپریشنز پر مشتمل ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی آئل فلٹرز اور لبریکنٹس کی خریداری، سٹاک اور استعمال کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی اور سات یوم کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں