Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کی اچھی پیداوار کے لئے پیشگی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی: ڈاکٹر زاہد محمود

موسمیاتی تبدیلیوں سے ہماری زراعت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اسی لئے کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر مشترکہ پیشگی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمودنے ادارہ ہذا میں منعقد تیسرا سہ ماہی اجلاس برائے "بہتر کپاس کا علم”سے متعلق صدارت کرتے ہوئے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلا س میں سی سی آر آئی کے زرعی ماہرین کے علاوہ کپاس پر کام کرنے والی مختلف تنظیموں ریڈز،کے بی، بی سی آئی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے28 نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلا س کا مقصد ” بہتر کپاس کا علم” بارے ایکدوسرے کے ساتھ معلومات وآگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ مل بیٹھ کر مختلف تجربات و مشاہدات کی روشنی میں کپاس کی بہتر پیداوار میں اضافے، موسمیاتی تبدیلیاں اور چیلنجز بارے کوئی پیشگی حل ڈھونڈا جا سکے اور کپاس کے کسانوں کو بہتر رہنمائی مل سکے۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا جیسے جیسے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہو رہا ہے کپاس کے لئے نئے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کپاس کی پیداوار، سپلائی چین اور کاشتکاری کی کمیونٹیز پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

ا س لئے ہمیں کپاس کی ایسی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی جو درپیش مسائل کا مقابلہ کر سکے۔اجلاس میں کپا س کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے علاوہ کپاس کی فائبر کوالٹی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی، جس میں شرکاءنے اپنی اپنی آراءپیش کیں۔

اس کے علاوہ زمین کی صحت، فائبر کوالٹی و کپاس کے کیڑے مکوڑوں کے کنٹرول کے لئے ہائبرڈ اصولوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں کپاس پر کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے اپنے ٹرائلز /تجربات کے نتائج سے بھی شرکاءکو آگا ہ کیا۔

ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کے ہم ایسی کپاس کی اقسام پر کام کر رہے ہیں جو نہ صرف پیداواری اضافے کا باعث ہیں بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی عین ضروریات کے مطابق ہیں۔

اجلاس میں گلابی سنڈی کے غیر موسمی انسداد کے لئے اپنے وسائل سے تیارکردہ سی سی آر آئی کی پنک بول ورم مینجر مشین بارے بھی تفصیل سے بتایا گیا۔

اس موقع پر شعبہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی سی سی آر آئی کی جانب سے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

بعد ازاں شرکاءکو مختلف لیباٹریز اور مختلف زرعی مشینریز کا بھی وزٹ کرایا گیا، جسے شرکاءنے بے حد سراہا۔

اجلاس میں ڈاکٹر فیاض احمد،ڈاکٹر محمد نوید افضل، ساجد محمود، محمد الیاس سرور، محمد عمر اقبال، محمد سلیم، فواد سفیان، ڈاکٹر اقبال ،محمد زاہد بھٹی ودیگرز نے شرکت نے کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button