Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کپاس کے بیج کو محفوظ کرنے کے لئے کاشتکار احتیاطی تدابیر اختیار کریں: ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کے بیج کو محفوظ بنانے اور سٹور میں رکھنے کے لئے کاشتکار احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بات سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کپا س کے کاشتکار بیج بنانے والے کھیت سے کپاس کی چنائی اس وقت کریں ، جب کھیت میں نمی نہ ہواور کپاس چننے کے بعد اسے چند روز کے لئے دھوپ میں پھیلا کر اچھی طرح مزید خشک کرلیں ۔جب کپاس اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس کی جلد از جلد جننگ کروالیں۔ بیج کو اس قدر دھوپ لگوائیں کہ دانتوں سے توڑتے وقت کڑک کی آواز آئے۔

سٹور میں رکھی جانے والے بیج میں نمی کا تناسب 8 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئیے۔

بیج کو پٹ سن کی بوری میں یا کاٹن کے تھیلوں میں ڈال کر ٹھنڈی اور خشک جگہ پر سٹور کریں۔سٹور ہودار اور اس کا فرش پختہ اور خشک ہونا چاہئے۔ اگر سٹور کا فرش کچا ہے تو پلاسٹک ضرور بچھانا چاہئے۔ بہتر تو یہ ہے کہ پہلے خشک ریت کی تہہ بچھا کر کر پلاسٹک بچھایا جائے اور پھر پلاسٹک کے اوپر بیج کی بوریاں رکھی جائیں۔

ڈھیروں کے درمیان کچھ فاصلہ ہو، تاکہ ہوا کا گزر باآسانی ہوسکے۔
سٹور میںبیج کو قسم کے لحاظ سے اس طرح رکھا جائے کہ ان اقسام کا آپس میں ملنے کا کوئی اندیشہ نہ ہو، اور بیج کی مختلف اقسام کی نشاندہی کے لئے بوریوں پر ٹیگ لگا دئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button