Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈائریکٹر آئی بی سی سی کا ملتان کادورہ ، انتظامات کی تعریف

ڈائریکٹر جنرل،ائی بی سی سی،ظفرمحمود ملک،نے ہمراہ ڈائریکٹر ایکولینس اسناد،محمد منیب جاوید، اسسٹنٹ سیکرٹری (ایڈمن)دانش ریاض ملتان بورڈ کے سہولت مرکز اور کمپیوٹر سیکشن کا دورہ کیا، امیدواران کو دی جانے والی آ ن لائن سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم،سسٹم اینالسٹ ،قاضی مجیب الرحمٰن،اسسٹنٹ سیکرٹری (سہولت مرکز), علی رضا، بھی موجود تھے ۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امتحانی نظام کو صاف وشفاف بنا نا میرا مشن ہے،امتحانی عملہ اور مارکننگ سٹاف کی تعیناتی کو آ ن لائن سسٹم کے تحت فول پروف بنایا گیا ہے، آ ئند ہ امتحانی عملہ کی تعیناتی میں باصلاحیت اور نوجوان اساتذہ کو ترجیح دی جائیگی،تمام ڈیوٹیاں بذریعہ کمپیوٹر/آ ن لائن سسٹم میرٹ پر لگائی جائیں گی۔

میٹرک آور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022ءسے امتحانی مراکز میں آ میدواران کی حاضری کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

طلباء وطالبات کو بورڈ کی ہمہ قسم فیس بذریعہ موبائل فون جمع کروانے کی سہولت فراہمی کیلئے کچھ عرصہ قبل حبیب بینک لمیٹڈ سے معاہدہ کیا گیا ہے،تاکہ طلباء وطالبات ہمہ قسم بورڈ فیسیں گھر بیٹھے بغیر قطار/انتظار/سفر کی صعوبتیں/مالی اخراجات/وقت کےضیائع کے بغیر جمع کرواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شفاف انعقاد کے سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی کے تحت سوالیہ پرچہ جات کی بینک سے وصولی/درست تقسیم اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ ایپ شروع کی گئی ہے۔
جس کے تحت سوالیہ پرچہ جات کی بینک سے وصولی/تقسیم اور امتحانی مراکز میں پرچہ جات مقرر وقت شروع کروانے کے عمل کو دفتر ہذا میں قائم کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جاتا ہے۔

آئی بی سی سی ظفر محمود ملک نے کہا کہ ملتان بورڈ کے سہولت مرکز سے طلباء وطالبات کو دی جانے والی سہولیات انتہائی قابل ستائش ہیں۔

انھوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد ملتان میں بھی آ ئی بی سی سی کا دفتر قائم کر کے جنوبی پنجاب کے طلباء وطالبات کو تصدیق/ایکولینس اسناد کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button